پاکپتن کی خبریں 13/3/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے خواتین کو ایمپاور کرنا عصر وقت کا تقاضا ہے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، پنجاب حکومت نے خو اتین کو معاشرتی اور معاشی طور پر مضبو ط بنانے کیلئے مختلف پر و گر امز کا نعقاد بھی کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عارف عمر عزیز نے دارالاامان میں سپریٹنڈنٹ عطیہ کاشف کے ہمراہ عالمی یوم خو اتین کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں سیفٹی آفسیر ریسکو1122 عبد القیوم نعیمی، محمد رمضان انورسمیت دیگر متعلقہ ادراوں کے افسران ، این جی اوز کے نمائند گان بھی مو جود تھے، سپر ٹینڈ نٹ دارلا امان عطیہ کاشف نے کہا کہ عورت کے بغیر کائنات نامکمل ہے ، ہر کامیاب مر دکے پیچھے عورت کا ہا تھ ہے ، قومو ں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے اور تعلیم کیٔ پہلی درسگاہ ما ں کی گو دہے اورملک وقوم کی ترقی کیلئے خو اتین اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن اند از میں انجام دیں ۔کمیونٹی سیفٹی آفسیر 1122 عبد القیوم نعیمی نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ خو اتین کو معاشرے میں باوقار مقام دلانے کیلئے متعدد نئے قوانین بنائے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں خو اتین کو فنی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ڈسٹرکٹ انچارج CTDفدا حسین اور پاک آرمی کے دیگر افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت وہ قوم کی حیات ہے، ہمارے شہید اپنی جان کا نذرانہ دے کر پوری امت مسلمہ کو حیات جاوداں سے سرفراز کرگئے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)انصاف لائرز ونگ کے ضلعی صدر میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری صفدر علی چھینہ کے ہمراہ پیر محمد شاہ کھگہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ محمد شاہ کھگہ پاکپتن کے سینئر سیاستدان ہیں جن کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر پاکپتن میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا شہراور تحریک انصاف کا قلعہ ہے ،آئندہ ہونیوالے انتخابات میں تحریک انصاف پاکپتن سے واضح اکثریت میں کامیاب ہو گی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پانچ افرادنے خاتون کو گھر سے اغواء کرلیا۔بتایاگیاہے کہ گائوں 71/D کے رہائشی نذیر احمد کے گھر سے عبدالرحمن وغیرہ پانچ افراد اسکی بیوی کو اغواء کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔