پاکپتن کی خبریں 15/1/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکمرانوں کی کرپشن کے باعث آج کسی سرکاری ادارے سے رشوت کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہے، شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملکی مالیتی کے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، پانامہ پیپرز حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے PP-228 سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کے دوران پاکستان میں کچھ ترقی نہ ہو سکی ہے ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاکستان میں تحریک انصاف کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے والی واحد جماعت ہیں،جو حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف کھڑی ہے ،حکمرانوں کو ان کی کرپشن کا خمیازہ بھگتنا ہو گا،شریف خاندان پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تھانہ چک بیدی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کی ہیرون ،چرس برآمد۔بتا یا گیاہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک کی ہدایت پر پولیس تھا نہ چکبیدی نے ایس ایچ اوعابد حسین بھلہ کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے گائوں چک گرو میں ریڈ کیا جہاں پر منظور احمد کے قبضہ سے پولیس نے 1075 گرام ہیرون جبکہ بنگہ حیات سے ثناء اللہ کے قبضہ سے 1250 گرام چرس بر آمد کر کیںجو کہ لاکھوں مالیتی کی تھی۔اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عابد حسین بھلہ نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کر تباہی کے دہانے پر پہنچارہے ،پاکستان کے مستقبل نوجوانوں کو نشئی بنارہے تھے ۔انہوں بتا یا کہ پولیس تھا نہ چک بیدی نے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف مانیٹرنگ کے نظام میں جامع اصلا حات کر رہے ہیں ، مانیٹرنگ کے سخت نظام کی بدولت سے اہداف کو با آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے ،جب تک مانیٹرنگ کا نظام سخت نہیں ہو گا ،کسی بھی کام میں شفافیت لانا مشکل ہے ، وزیر اعلی پنجاب نے اہد اف کوحا صل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایم ایز کو موٹر سائیکل فراہم کی جا رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں ڈی او مانیٹرنگ حامد ناصر گو رایہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز ، ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈی او مانیٹرنگ حامد ناصر گو رایہ نے کہا کہ ای ایم ای کو موٹر سایئکل فراہم کرنے سے مطلوبہ اہداف کو حا صل میں آسانی ہو گیاور عوام کو سرکاری دستیابی سہولیات کے متعلق بھی آگاہی ملے گی ، مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ عوام کو ہر ممکن ریلیف کو بہم پہنچانے ،عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے ، حکومتی وسائل سے عوام استفادہ حا صل کرنے سمیت دیگر رپورٹس معینہ مدت میں متعلقہ اداروں تک پہنچائیں اور اس سلسلہ میں فرائض دیانت درای ، ایمانداری اور غیر جانبداری سے ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ عوام کو سہولیات بہم پہنچانے میں اپنی منفرد کر دار احسن طریقے سے ادا کرے تاکہ مطلوبہ اہداف کو حا صل کیا جا سکے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سات افراد کا دیہاتی پر تشدد۔بتا یا گیاہے کہ گائوں 15/Sp کے رہائشی خورشید احمدبازار جارہا تھا کہ اچانک محمد رمضان وغیرہ سات افراد آگئے جنہوں نے خورشید احمد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)لین دین کے تنازعہ پر پانچ افرد کا تشدد۔بتا یا گیاہے کہ محمد سرور کا صداقت علی وغیرہ پانچ افراد کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا جس کی رنجش پر ملزمان نے محمد سرور جب غلہ منڈی آیا اس کو اسلحہ کی نوک پر دکان میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔

15-1-17