پاکپتن کی خبریں 15/4/2017

Safdae Cheena

Safdae Cheena

پاکپتن (بیورورپورٹ) انصاف لائرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر علی چھینہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہونیوالے انتخابات میں کاغذی شیروں کو واضح شکست ہو گی، دھونس اور دھاندلی کے زور سے جیتنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ تک نہ ملے گی، حکمران پانامہ لیکس سے ثابت ہونے والی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، عوام پانامہ لیکس کے فیصلہ کا انتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی جمہوریت ہے جہاں پر عوام کو انصاف نہیں مل رہا ، جہاں عوام مہنگائی کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں،یہ جمہوریت نہیں بلکہ شریف خاندان کی باد شاہت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین حکمرانوں کیخلاف بیان بازی کر کے ان کے ساتھ ہونیوالی ڈیل کو چھپارہے ہیں، تحریک انصاف ملک میں ناانصافی اور لاقانونیت کا خاتمہ کرگی ،عوام کوبلا تفریق انصاف کی فراہمی ہمارے منشور میں شامل ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ )ڈسٹر کٹ پریس کلب پاکپتن کے صدر حسن بخاری کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔بتایاگیاہے کہ ڈسٹر کٹ پریس کلب پاکپتن کے صدر سید حسن عباس بخاری کی ہمشیرہ قضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں جن کی نماز جنازہ شہید نگر میں ادا کی گئی جس کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ )جی ایم میپکوواپڈا کی یونین رہنما کے ساتھ بد تمیزی کے خلاف واپڈا یونین پاکپتن کی مکمل ،ہڑتال دفاتر کی تالہ بندی ۔تفصیلات کے مطابق یونین رہنما غلام رسول گجر کے ساتھ جی ایم میپکو کے نارواسلوک کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کے چئیر مین محمد احمد موہل، رفیق بھٹی، افضل کھچی، میاں منظور نبی، محمد حبیب، ملک آصف رضا کی قیادت میں واپڈا ملازمین نے ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کر کے دھرنا دیا ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ )غل غپاڑہ کی اطلاع پر گئی ہوئی پولیس پارٹی پر 7 افراد کا دھاوا، ملازمان کی وردی پھاڑ دی،10 افراد کیخلاف مقدمہ درج۔بتا یا گیا ہے کہ محلہ حسن پورہ میں پولیس تھانہ سٹی کا SI محمد اشرف دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ غل غپاڑہ کی اطلاع پر ریڈ کیا جہاں پر ملزم لیاقت اور کامران نے شرا ب پی رکھی تھی جن کا میڈیکل کروایا گیا جہاں پر ملزمان سلیم ،محمد احمد اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوگئے ، ملزمان کے دھاوے کے باعث پولیس ملازمین کی وردی پٹ گئی۔پولیس نے SI محمد اشرف کی رپورٹ پر لیاقت علی وغیرہ 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ )اوباش نوجوان نے تین ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایاگیاہے کہ گائوں چک رکن دین کی رہائشی بشیراں بی بی گائوں میں فوتگی پر گئی ہوئی تھی اسکی عدم موجود گی میں اسکی 16 سالہ بیٹی (ر) بی بی کو گھر سے محمد اشرف نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کرلیاملزم نے خاتون کو نامعلوم مقام پر لے جا کر کاغذات پر انگوٹھا لگوایااور خاتون سے زیادتی کی ملزم اشرف کی عدم موجود گی میں اسکے ساتھی نصر اللہ ،اور وارث نے بھی خاتون سے زیادتی کی۔16 سالہ(ر)بی بی موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔پولیس نے محمد اشرف وغیرہ چارافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔