بنگہ حیات کی خبریں 27/1/2017

Mohammad SAW

Mohammad SAW

بنگہ حیات (نمائندہ خصوصی) ہم نے اسوہ رسول عربی چھوڑ دیا اور اغیار کی اندھا دھند تقلید سے آج تذلیل کا شکار ہیں اللہ تو کسی پر ظلم نہیں کرتا آج اگر ہماری زندگیوں میں سکون کی نعمت نہیں تو یہ ہماری اپنی شامت اعمال ہے صاحبزادہ فیض النعیم اشرفی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خطبہ جمعة المبارک میں کیا انہوں نے کہا کہ لوگو آئو اللہ کی رحمت آج بھی تمہیں دعوت توبہ دے رہی ہے یہود و نصاریٰ کی تقلید چھوڑ دو کائنات کے سب سے عظیم المرتبت بشر اور محسن انسانیت جناب محمد مصطفی ۖکی حیات طیبہ کا مطالعہ کرکے اپنا لو اور اپنی آنے والی نسلوں کو گمراہی سے بچا لو اللہ ہر لمحہ کریم ہے اسکا محبوب بھی کریم ہے تو پھر ہمیں در بدر بھٹکنے کی ضرورت ہی کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنگہ حیات (نمائندہ خصوصی) پاکپتن پریس کلب کے لیے عہدیداروں کے چنائو کی مشاورت جاری پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وہ ٹیم سامنے لائینگے جو صاحب قلم اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتے ہوں جمیل الرحمن خان صدر الیکٹرونک میڈیا پریس کلب پاکپتن ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کے بغیر پاکپتن پریس کلب نامکمل ہے اور ہمارے پینل نے شروع سے ہی علاقائی صحافیوں کو اپنے ساتھ ساتھ رکھا جس سے صحافت کی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے میں وہ معاونت ملی ہے جو سب کے سامنے ہے علاقائی صحافیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا آپ منوایا ہے آج بابافرید پریس کلب بنگہ حیات پریس کلب ملکہ ہانس اور دیگر مضافاتی کلب بہترین صحافت کررہے ہیں ہم نے ہر اسٹیشن سے دو تین عہدیدار اپنے ساتھ شامل کرکے پاکپتن پریس کلب کے عہدے داران کی مکمل باڈی کا اعلان کرنا ہے جس کے لیے مشاورت آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ایک پر وقار تقریب میں اعلان کرکے کارڈز جاری کردیے جائینگے ملاقات میں بنگہ حیات سے سید محمد اشرف شاہ رانا محمد یحییٰ فاروقی ملکہ ہانس سے محمد اسلام بھٹی نور پور سے حافظ ذاکر حسین اور بابافرید پریس کلب کے صدر منظور احمد فریدی شامل تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنگہ حیات(نمائندہ خصوصی) جنرل ہولڈ اپ کے نام پر شریف شہریوں کی تذلیل کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا پولیس کے جگہ جگہ ناکے کمائی کا ذریعہ بن گئے آئی جی پنجاب نوٹس لیں شہری حلقے تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کے نام پر پولیس نے شریف شہریوں کی تذلیل اور رقم بٹورنے کا سلسلہ شروع کرکھا ہے جس سے عاجز آکر شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو روکنا اور انکے پاس کاغذات مکمل ہونے کے باوجود نذرانہ لیے بغیر نہ جانے دینا خواتین اور بچوں کا بھی احترام نہ کرنے کا نہ رکنے والا کام شروع کرکھا ہے جسے جنرل ہولڈ اپ کا نام دیا گیا ہے علاقہ کے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے