پاکپتن کی خبریں 10/4/2017

Sardar Mansab Ali Dogar

Sardar Mansab Ali Dogar

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو سستے زرعی لوازمات فراہم کر کے ملک میں سبز انقلاب برپاکردیں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کررہی ہے،(ن) لیگ کی حکومت کسان دوست حکومت ہے، میاں محمد نواز شریف پاکستان کی عوام کو صحت ،تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افراتفری کے خواہشمندوں کو عوام انتخابات میں بری طرح مسترد کرچکے ہیں، عمران خان کو صرف الزام لگانے آتے ہیں ،الزام لگانے والوں کے ملک پر حکومت کرنے کے خواب عوام کبھی پورا نہیں کریں گے، مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیاب ہو کر پاکستان کی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ )تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات ایس اوپی کی طرز پر کیے جائیں ، تعلیمی اداروں میں سیکورٹی گارڈ کے پاس بہترین اہمیت کا حامل چالو حالت میں اسلحہ اور واقر مقدار میں ایمونشین بھی مہیا کی جائے ، موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے میکانزم کو مزید بہتر بنایا جائے ، اور اس سلسلہ میں کوئی بھی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان ا حمد سندھو نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں ، عبادت گاہوں ، نجی سیکورٹی کمپنیزکی سیکورٹی کے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ، ایجوکیشن افسران ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں ، عبادت گاہوں ، کی سیکورٹی کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں ، عبادت گاہوں ، نجی سیکورٹی کمپینیزکی سیکورٹی کے میکانزم کو از سر نو چیک کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں سیکورٹی گارڈ ، بہترین اہمیت کا حامل چالو اسلحہ اور ایمو نیشن موجود نہ ہو ان کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ )ناجائز تعلقات کے شعبہ میں ملزمان نے نوجوا ن کو ساتھ لے جاکر قتل کردیا۔بتایاگیاہے کہ گائوں نانک پور کا رہائشی شوکت اپنے بھتیجے عامر علی کے ہمراہ دکان پر بیٹھا تھا کہ جہاں پر ملزمان افتخار وغیرہ چار افراد آئے اور عامر کو اپنے ساتھ گائوں اسد اللہ پور لے گئے ، عامر علی ان کے ساتھ چلا گیا جو رات دیرتک واپس نہ پہنچا، اہل خانہ کی طرف سے تلاش کرنے پر گائوں اسداللہ پور میں عامر علی اور افتخار وغیرہ چار افراد گھتم گھتا ہوئے تھے جہاں پر ملزمان افتخار وغیرہ چار افرادنے فائرنگ کرکے عامر علی کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقتول عامر علی کے چچا شوکت علی کی رپورٹ پر افتخار وغیرہ چارافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ملزمان افتخار وغیرہ چار افراد کو شعبہ تھا کہ مقتول عامر علی کے ان کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔۔۔۔