پاکپتن کی خبریں 29/4/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر، ضلعی صدر پاکپتن میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا ہے کہ ہزاروں نہتے پاکستانیوں کو دہشت گردی کی بھیٹ چڑھا کر ملک کا امن وامان تباہ کرنے والے بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے والے حکمران کی ملک وقوم سے کیا مخلص ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی بھارت کروا رہاہے ،مودی کے قریبی ساتھی جندال کی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات اور جندال کی ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری پرٹوکول کے ساتھ نقل وحرکت کس بات کا اشارہ ہے ،ایک طرف تو بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے دوسری طرف ہمارے بزنس مین حکمران اپنے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ازلی دشمن کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں کامیاب جلسہ دیکھ کر حکمران ہوش کھو بیٹھے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ثابت ہوا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے فوری استعفیٰ دیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈپلاننگ انوارالحق بدر نے کہا ہے کہ ورکرز کی سیفٹی کا پوری دنیا میں خیال رکھا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں مزدور دوران کام مختلف حادثات کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کا خاندان اس کی کمائی کھانے کی بجائے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو(1122)پاکپتن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول میںورکرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمنار میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پاکپتن ناصر حسن،حافظ محمد شفیق، محمد جمیل فریدی ،راو عظمت اللہ ، عبدالقیوم نعیمی سمیت شہر یوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے حادثات سے بچائو کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا جوگورنمنٹ ہائی سکول سے نگینہ چوک تک ہوئی۔سیمینا میں ریسکیو 1122سٹاف ،سول سوسائٹی،ریسکیو محافظ، کسان اتحاد، اور تاجر برادری نے شرکت کی۔اس موقع پرورکرز کے عالمی دن کی مناسبت سے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پاکپتن ناصر حسن نے محفوظ معاشرے کے قیام پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ
کمیونٹی سیفٹی کا دائرہ کارمعاشرے کے ہر طبقہ تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہر فرد اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ)خواتین کی لڑائی کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے افراد میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 12 افراد شدیدزخمی، چار افراد کی حالت تشویش ناک۔ ریسکیو1122 کے مطابق ڈھپئی پل کے قریب وزیر والا کھو کے رہائشی ایک ہی خاندان کی عورتوں کے درمیان رشتہ کے تنازعہ پر تلخ کلامی شروع ہوکر گالی گلوچ تک پہنچ گئی جس پر خاندان کے گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو ڈنڈوں سوٹوں اوردیگر ہتھیاروں سے وحشیانہ کا تشد د کا بنانا شروع کردیا جس کے نتیجہ میں 60 سالہ محمد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد ممتاز،ارشاد، انور، برکت علی، اکبر بی بی سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کی اطلاع پر ڈی او ریسکیو 1122 ناصر حسن عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا جہاں پر چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے شدید زخمیوں کو نازک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کردیا گیاہے ۔۔۔۔۔