پاکپتن کی خبریں 5/4/2017

Ameer Hamza Rath

Ameer Hamza Rath

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے PP-231 سے ٹکٹ ہولڈخان امیر حمزہ رتھ نے کہاہے کہ شریف خاندان اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں، پانامہ لیکس کے ذریعے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، پوری قوم پانامہ کیس کے فیصلہ کا انتظا ر کررہی ہے ، پانامہ لیکس کے خوف سے حکمران پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈیل کرکے ان کے اربوں روپے کی کرپشن میں گرفتار رہنمائوں کو رہا کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی گٹھ جوڑ نے ملک کو تباہی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے ، اب ملکی ادارے اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، پیپلز پارٹی کے قائدین (ن) لیگ کیخلاف بیان بازی کرکے کرکے حکومت کے ساتھ ہونیوالے ڈیل کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کی باشعور عوام اب ان جماعتوں کے چکر میں نہیں آنیوالی ،عوام سب جانتے ہیں کہ کون ملک سے بد عنوانی ، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ چاہتا ہے اور کون ڈیل سے ملک واپس آکر کرپشن ختم کرنے کے دعوے کررہا ہے ۔امیر حمزہ رتھ نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں ناانصافی اور لاقانونیت کا خاتمہ کرگی ،عوام کوبلا تفریق انصاف کی فراہمی ہمارے منشور میں شامل ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی عدم دلچسپی کے باعث دکانداروں نے صارفین سے من مانے ریٹ وصول کر نا شروع کر دیئے۔بتایاگیاہے کہ ضلعی انتظامیہ پاکپتن کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے مختلف افسران کو پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں جن کی طرف سے سست روی اختیار کرنے پر ناجائز منافع خوروں نے صارفین منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ایڈمنسٹر یٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ نے بتایا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر غلہ منڈی میں اوپن بولی کروا کر سبزیوں پھلوں اور گوشت کے ریٹ مقرر کرتے ہیں جن پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار صارفین سے زائد ریٹ وصول کر کے اوور چارجنگ کررہے ہیں ،پرائس لسٹ پر عمل درآمد کروانا پرائس مجسٹریٹوں کی ذمہ داری ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) نامعلوم چورو ں نے متعدد گھروں کا صفایا کردیا،مزاحمت پر چوروں نے خنجر سے شہری کو زخمی کردیا۔بتایاگیاہے کہ دربا ر خواجہ عزیز مکی کے قریب گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے علاقے کے متعدد گھروں میں گھس کر قیمتی سامان ،موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔ سابق ناظم پیر عبدالقیوم چشتی سمیت علاقے کے پانچ شہریوں کے گھر سے رات گئے نامعلوم چوروں نے گھر سے قیمتی سامان چوری کرلیا۔ شہری کی طرف سے چورو ں کو پکڑنے کی کوشش پر چوروں نے خنجر سے وار کرکے شہری کو زخمی کردیا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) اوباش نوجوان نے گلی میں کھیلتے چھ سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایاگیاہے کہ چوک پرانا تھا نہ کے رہائشی محمد جمال کا چھ سالہ بیٹا عمرخا ن گلی میں کھیل رہا تھا جس کو ملزم عابد نے فصل میں لے جا کر بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) بیو ی کے ساتھ بد تمیزی کرنے سے منع کرنے پر ملزم کا شوہر پر چاقو سے تشدد۔بتایاگیاہے کہ گائوں 32/Eb کے رہائشی محمد ارشد کی بیوی کے ساتھ ملزم محسن بد تمیزی کررہا تھا جس کو محمد ارشد نے منع کیا تو ملزم نے محمد ارشدکو چاقو سے تشددکانشانہ بنا کر زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) اوباش نوجوان نے تین ساتھیوں کی مدد سے 17 سالہ لڑکی کو گھر سے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایاگیاہے کہ گائوں17/Eb کے رہائشی محمد علی کے گھر سے جعفر علی وغیرہ چار افراد اسکی 17 سالہ بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے جہاں پر ملزم جعفر علی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
5-4-17