پاکپتن کی خبریں 1/1/2017

Speech

Speech

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی پالیمانی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس میاں نوید علی نے کہا ہے کہ پاکپتن کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے پاکپتن شہر کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہرممکن عملی اقدامات کیے جائیں گے کرپشن اور منافقت کی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاا س موقع پر ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف ملک ،مسلم لیگی راہنما رانا احمد علی آرائیں ،اے سی اشفاق الرحمن ، میونسپل کمیٹی پا کپتن کے چیئرمین چوہدری مظفر اقبال ، وائس چیئرمین چوہدری اسرارا حمد،ڈی او انفارمشن سید سلمان حسین سمیت کونسلرز ،مسلم لیگی عہدیداران وکارکنان سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعدادموجو د تھی،میاں نوید علی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے ذریعے عوام کو سہولیات کی یقینی فراہمی و علاقائی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کر دیے ہیںپاکپتن میں میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں مسلم لیگی نمائندوں کی کامیابی اس بات کی آئینہ دار ہے کہ پاکپتن کی عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی پاکپتن کے چیئرمین چوہدری مظفر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا گیا ہے ہم اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا موثر و مثالی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکپتن میںسنیئر مسلم لیگی راہنما رانا احمد علی اور ایم پی اے میاں نوید علی کی سربراہی میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع کریں گے پاکپتن کو پنجاب کی ایک مثالی اور منفرد شہر بنایں گے جہاں امن ، محبت ،رواداری کی فضا تلے بابا فرید کی نگر ی ایک رول ماڈل کا روپ دھار ے گی ،تقریب سے وائس چیئرمین چوہدری اسرارا حمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تما م کونسلر ز اور عوام مبارکبا د کی مستحق ہے جنہوں نے متوسط طبقہ کے نمائندوں کواپنا راہنما منتخب کیا جو بنیادی مسائل سے بخوبی آشنا ہیں اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا بھی جانتے ہیں اب وہ وقت دور نہیں کہ جب مسلم لیگ (ن)کی قیادت میں پاکپتن ایک مثالی شہر ثابت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیئرمین ضلع کو نسل محمد اسلم سکھیرا نے کہا ہے کہ ضلع کی خو شحالی اور ترقیاتی کاموں کی بلا تعطل تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے نئی منتخب ضلع کونسل اسمبلی اپنا موثر کردار اد ا کرے گی اور غیر جانبدارانہ رویہ کھتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبوں میں معاون ثابت ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے نئی اسمبلی ہال میں حلف برداری کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اس موقع پر ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ، ممبران ضلع کو نسل ، سابق ضلع ناظم میاں امجد جوئیہ ، راو نسیم ہاشم خان ، سابق ایم این اے میاں احمد رضا خان مانیکا، جلال اکبر ہو تیانہ، میاں فا روق احمد مانیکا ،چوہدری نعیم ابر اہیم،ہمایو ں سرور بو دلہ ، علی عمر ان ہو تیانہ ، میاں منظور مانیکا سمیت شہریو ں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن ایک پسماندہ ضلع ہے اس کی ترقی و خوشحال کیلئے خصوصی فنڈز درکار ہوں گے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی طور پر رجوع کیا جائے گا اور امید ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہر فرید کی ترقی کیلئے ہمیں مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے اب ہمار ا فرض بنتا ہے کہ شہر فرید کی عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنا فرض منصبی احسن انداز سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جس سے عوام کے منتخب نمائندے ایوان تک پہنچ سکے انہوں نے ضلع کونسل کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پورے ایوان کے تقدس کی پاسداری کروں گا میں پورے ایوان کا چیئرمین ہوں اس ایوان کے دروازے عوامی نمائندوں اور عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں ہم نے عدل اور انصاف کی سیاست کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کی فضا کو بھی فروغ دیناہے ۔قبل ازیںنو منتخب ضلعی چیئرمین سے حلف لینے کے سلسلہ میںضلع کو نسل کے اسمبلی ہال میں تقریب منعقد ہو ئی ، جس میں نو منتخب چیرمین محمد اسلم سکھیراو وائس چیئرمین اسرار ظفر بودلہ اور وائس چیئرمین اسلم پرویز ہوتیانہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز نے ان سے حلف لیا۔