پاکپتن کی خبریں 8/1/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ پولیس کی تمام تر توجہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ہے، مجرم جتنی بھی چالا کی کا مظاہر ے کر ے لیکن وہ پولیس سے بچ نہیں سکتا ہے، پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے مجرم کو کیفر کردار تک پہنچا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ،محررتھانہ اور پولیس افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ کامران یوسف ملک نے بتا یا کہ ضلع پاکپتن میں کل 12 فرنٹ ڈیکس فنگشنل کردیئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا ہے کہ فرنٹ ڈیکس کے قیام سے سائلین کو سہولیات فراہم ہوں گی ،مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری یا مال مسروقہ کی برآمدگی پر مالکان کو بذریعہ میسج اطلاع دی جائے گی،فرنٹ ڈیکس سے تھانے آنے والے شہریوں کے مسائل کا اندراج آن لائن کیا جائے گا ،فرنٹ ڈیکس کے قیام کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، فرنٹ ڈیکس سے پولیس کو عوام کے مسائل جلد حل کرنے میں آسانی ملے گی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) بچے ہمار ا مستقبل ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مختلف کھیلوں میں دلچسپی پیدا کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارا معاشرہ بہترین طلباء اور بہترین کھلاڑی پیدا کرسکے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب بوائز ہائی سکول کے پرنسپل عرفان حسن بھٹی نے سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سید اخلاق شاہ،عادل زمان،ذیشان گل،خضر حیات ، طاہر علی ،نعمان ،ذین سمیت اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب میں طلباء نے مختلف ڈراموں پر پرمانس پیش کیں۔عادل زمان نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ صحت مند جسم صحت مند معاشرہ کی بنیاد ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلباء وطالبات کی بہتر ین تربیت ممکن ہے جدید دنیا کی دوڑ میں ایک ترقی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنے طلباء و طالبات کو کھیلوں کی طرف راغب رکھنے میں اپنا بنیادی فرض ادا کرنا ہے اس سے بچوں کی جسمانی نشوونما کے ساتھ دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)دہشت گردی کے واقعات کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل تحسین ہیں،پاک فوج کے بہادر جوانوں کی محنت کی وجہ سے آج دہشت گردی کے واقعات میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمخدوالملک سید شیر شاہ جلال الدین سرخ پوش اوچ شریف سادات کے ولی عہد سجاد ہ نشین مخدوم سید حسن زمرد نقوی نے سجادہ نشین چن پیر سید حسن گیلانی ،دیوان حامد مودود مسعود چشتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دروان کیا۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ پریس کلب کے صدر سید حسن عباس بخاری،سردار شرافت علی ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوان نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کی قیادت میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے،پاکستان کی طرف سے بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ بلاوجہ حکومت پر جھوٹے الزام لگا کر ملکی ترقی کی راہ میں رکائوٹیں حائل کرنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے اب منہ چھپارہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، آئے روز بغیر کسی ثبوت کے حکومت پر جھوٹے الزام لگانے والے اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ، سی پیک منصوبے کے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ،اب پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ عمران خان نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہ صرف الزامات لگا رہے ہیں، انکے پاس کوئی ثبوت نہیں، انہیں بغیر ثبوت الزام لگانے پر شرم کرنی چاہئے، تحریک انصاف چوں چوں کا مربہ ہے نئے سال میں بھی تحریک انصاف کے الزامات پرانے ہیں،پی ٹی آئی الزام لگا کر ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تلخ کلامی کی رنجش پر چھ افراد کا خاتون پر تشدد۔بتا یا گیاہے کہ گائوں15/Sb کے رہائشی محمد رمضان کی شاہد کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جسکی بنا پر شاہد نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ محمد رمضان کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔

سید حسن عباس بخاری ڈسٹر کٹ رپورٹر پاکپتن