پاکپتن کی خبریں 16/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر طارق رستم چوہان نے کہا ہے کہ پولیس کے شہدا ہمارے سر کا تاج اور محکمہ پولیس کے سر کا جھومر ہیں، قابل فخر ہیں وہ خاندان ان کے سپوتوں نے جرائم پیشہ افراد اور وطن دشمن عنا صر کے ساتھ مقابلہ کر تے ہوئے اپنی جان وطن کا امن قائم رکھنے کے لئے ملک قوم پر نچھاور کر دی پولیس شہدا ہمارا فخر ہے ، امن کے قیام کے لیے پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے جو قربانیاں دی وہ ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ہونے والے قومی رضا کار پرویز اختر کے ورثاء کو امدادی چیک دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران یوسف مک بھی موجود تھے۔کامران یوسف ملک نے پولیس شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،شہدا کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیںگے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو محکمہ پولیس ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود نے کہا ہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر تجلیات کا مرکز ہے ، دربار حضر ت بابا فرید پر حاضری دے کر قلبی سکون حا صل ہو تا ہے ،حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے درس پر مکمل طور پر عملدرآمد کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخروئی حا صل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پاکپتن کا دورہ کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ وہاڑی سید ماجد علی شاہ ،ڈسٹر کٹ آفیسرفاریسٹ ملک وسم سجاد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین ،سنیئر صحافیان پیر سعیدا حمد چشتی ، پیر امداد حسین ،ضلعی دفتر اطلاعات پاکپتن کے سٹاف ممبران ،فلک شیر ، محمد شہزاد خان ، ظفرا حمد ،ا حتشام اکبر ، محمد اقبال ، علی حمزہ بھی موجو تھے ، ڈپٹی دائریکٹر تعلقات عامہ وہاڑی سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ مذہب اسلام نے انسانیت کی خدمت کا جوعالمگیر درس دیا ہے اس پر پوری طرح عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے،ہمارے پیغمبر اورخلفائے راشدین اور ولی اللہ ہمارا سرمایہ حیات ہیں ، ہمارے پیغمبر اورخلفائے راشدین ہمشیہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کو شا ں رہئے اور انسانیت کی کدمت کرتے رہے اور ہمیں خدمت کی تلقین کرتے رہے علاوہ ازیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود ، ڈپٹی دائریکٹر تعلقات عامہ وہاڑی سید ماجد علی شاہ نے دربار بابا فرید پر حا ضری دی ، پھو لوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نعمل بدل اس دنیا میں نہیں ، ماں اللہ تعالیٰ کی محبت، رحمت اور شفقت کا دنیا میں عکس ہے اور اللہ تعالیٰ نے ماں کودنیا میں ایثار کی مثال کے طور پر اتار۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی اشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، جنرل سیکرٹری پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر شاہد چشتی نے پریس کلب پاکپتن میں منعقد پروفیسر محسن رضا جوئیہ کی والدہ کے ایصال وثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس کی صدارت وائس چیئر مین بلدیہ پاکپتن چوہدری اسرار احمدمنعقد نے کی۔ اجلاس میںلمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدرپیر تنویر گورائیہ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب سید حسن عباس بخاری، ملک بشیر، طارق حسن، نسیم عسکری، فیصل عباس شاہ وبابر فرید ، محمد جمیل فریدی ، میاں غلام مرتضی، ڈاکٹر محمد اقبال،پیر محمد اشرف شاہ ، اختر خان بلوچ ، رائے اشرف، غلام نبی ڈھڈی، عبدالرحمن وٹو، اسلام بھٹی، کرم علی کیفی،پروفیسر مسعود خالد،و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس کے اختتام پر پروفیسر محسن رضا جوئیہ کی والدہ کی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)کئی مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے پر رضا کاروں کے گھر نوبت قافہ کشی تک پہنچ گئی۔بتا یا گیاہے کہ پاکپتن میں کل 371 رضا کار ہیں جن میں سے 220 رضا کا ر ماہانہ کی بنیادوں پر تھانوں میں ڈیوٹیاں دے رہے تھے جس کو دو عرس با با فرید الدین مسعود گنج شکر سمیت تقریباً 20 مہینوں سے تنخواہیں نہ مل رہیں رضا کار اپنے اعزازیہ سے بھی محروم ہے چکے ہیں،تنخواہیں نہ ملنے پر رضاکاروں کے گھر نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے ۔رضا کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں تنخواہیں نہ ملیں تو ہم اپنا گھر کا نظام کہاں سے چلائیں گے ۔انہوں نے حکومت اسے فوری تنخواہوں کی بحالی کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پاکپتن میں تیسرے روز بھی میڈیکل سٹورز بند ،ہڑتال۔بتا یا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پاکپتن اور گردونواح میں تیسرے روز بھی میڈیکل سٹور ز اور حکیموں کے دواخانے بند رہے ہیں جس سے مریضوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا ہے ،مریضوں کو ادویات کی فراہمی ناممکن ہو گئی تھی۔ اس موقع پرصدر ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن عبدالرحیم گوپی نے کہا ہے کہ حکومت نے جو کالا قانون ر ائج کیا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ہم ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کا فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں جب تک حکومت ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کو واپس نہ لے گی تب تک ہڑتال جاری رہے گی، حکومت ڈرگ ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو فوری طور پر واپس لے ، ڈرگ ایکٹ میں کی گئی ترمیم جب تک واپس لی گئی ہم اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیں پاکپتن میں تمام میڈیکل سٹورز ، حکیموں کے دواخانے اور دیگر طب سینٹر بند رہنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن(ایپکا) کے ضلعی چیئر مین محمد بشیر توگیروی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اپیکا ضلع پاکپتن لاہور ہونے والے خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ لاہور میں شہیداور زخمی ہونے والے پولیس افسران اور شہریوں اورکے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔۔

15-2-17