پاکپتن کی خبریں 6/3/2017

Sardar Mansab Ali Dogar

Sardar Mansab Ali Dogar

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ بلڈنگ کے زیر اہتمام سکولوں کی چار دیواری اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کیلئے ہونیوالے 54 منصوبوں میں سے اکثریتی منصوبوں کی تعمیر کیلئے ورک آرڈر 3 ماہ گزرنے کے باوجود جاری نہ ہو سکے، بعض منصوبوں پر اہلکاروں کی بے جا مداخلت اور مبینہ 2% کمیشن کی ڈیمانڈکے باعث ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ بلڈنگ کے زیراہتمام ضلع پاکپتن کے سکولوں کی چار دیواری اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کیلئے گزشتہ سال ماہ دسمبر میں ٹینڈرز جاری کیے گئے تھے ٹینڈرز کی تکمیل کے بعد مبینہ طور پر اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کے درمیان ور ک آرڈر کیلئے کمیشن کا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جس کے باعث اکثریتی ٹھیکیداروں کوورک آرڈرز جاری ہی نہیں کیے گئے چند منصوبوں کے ورک آرڈر جاری کیے گئے تھے جن پر اہلکاروںکی بے جا مداخلت کے باعث ٹھیکیدار ادھورے کام چھوڑ کر چلے گئے ۔ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے بعض اہلکار وں نے الاٹمنٹ کے طور پر اپنا کمیشن بڑھانے کے چکر میں ورک آرڈر جار ی نہیں کیا جس کے منصوبو ں پر کام شروع نہیں ہو سکا جب تک متعلقہ افسران ہمیں ورک آرڈر نہیںدیتے ہم کام شروع نہیں کرسکتے ہیں۔ٹھیکیداروں نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکر محکمہ بلڈنگ کے افسران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں موقف کیلئے رابطہ کرنے پر ایکسین بلڈنگ نے محمد طاہر خاں بتایا کہ یہ میرے سے پہلے ایکسین کے دور کا واقعہ ہے میں نے ابھی تک کوئی ورک آرڈر جاری نہیں کیا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) معروف سماجی شخصیت حاجی عبدالواحد نے کہاہے کہ لاہور میں فائنل میچ کروانا اچھا اقدام ہے بلکہ حکومت کو چاہیے پی ایس ایل فائنل میچ کے فوری بعد دوسرے ممالک زمباوے ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا و دیگر ممالک کی ٹیمیں ملک میں بلوا کر پا کستان کے تمام بڑے شہروں میں میچ کروائے جائیں جس طرح پاک فوج اور پاکستان کی عوام نے مل کر دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام کو اب کرپشن کے خلاف بھی اتحاد قائم رکھتے ہوئے ضلع ، تحصیل اور محلوں کی سطح پر آواز اٹھانا ہوگی اور کرپشن میں ملوث افراد کی لعن طعن کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کرپشن کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے جس سے پاکستان مزید مضبوط ہوگا مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں وسائل بے شمار ہیں جو کہ صرف دہشتگردی اور کرپشن کی نظر ہورہے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروا کر عوام کو جہاں معیاری تفریح فراہم کی وہیں دہشت گردی کو شکست دے دی ہے اور یہ اقوام عالم کو پیغام دیا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں جو کسی بھی چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ رکائوٹیں حائل کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، پاکستان کی عوام نے محمد نوا زشریف پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے انہیں ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروایا، مسلم لیگ(نواز ) آئندہ انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری کررکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کے میچ کی مخالفت کرنے والے بھی میچ سے محظوظ ہونے کیلئے گرائونڈ میں موجود تھے ، یہ لوگ حکومت کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرکے عوام سے تفریح موقع چھیننا چاہتے تھے۔۔ ۔ ۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)دو افراد کا خاتون سمیت دو افراد پر تشدد۔بتایاگیاہے کہ گائوں 87/Eb کے رہائشی محمد امین کی بیٹی عاصمہ کے خاوند محمد جمیل اور نند ارشاد بی بی کومحمد جمیل نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔۔