پاکپتن کی خبریں 1/3/2017

Speech

Speech

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہو ر میں کروانے کا فیصلہ کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، عوام کو خوشیاں ملنی چاہیں، ایسے پر لطف پروگراموں سے عوام لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کامقصد پاکستان کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، مسلم لیگ (نواز) عوام کو صحت اور تعلیم جیسی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے، میاں محمد نواز شریف ملکی ترقی اور پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر پاکستان کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا حکومت اس پر پورا اتر رہی ہے ، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے میاں محمد نوا زشریف کو کامیاب کرواتے ہوئے نوا زشریف کا ساتھ دیا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)بر صغیر پاک و ہند میں اولیا کا کردار بہت نمایاں ہے اور اولیا کرام کی شب و روز محنت سے آج انکے مزارات دکھی انسانیت کے لیے بڑے سکون کا مینار بنے ہوئے ہیں، اولیا کرام اللہ کے دوست ہیں اور انکا فیض تا قیامت جاری و ساری رہے گا ، اور اسلام کی ترویج کے لیے اولیا کرام کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، موجودہ دہشت گردی کی وجہ سے مزارات اولیا کرام پر آنے والے زائرین میں خوف ہو ہراس کی فضا ء پھیل چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار عرس پنج پیراں کے سجادہ نشین سید اعجاز بخاری اور سید حسن عباس بخاری نے مریدین و عقیدت مندان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پریاسر علی خان،چوہدری حیدرعلی، سید اعجاز بخاری ، مخدوم سید صابر حسین بخاری، پیر سید فاروق شاہ بخاری ، سید حسنین رضا بخاری،سید غلام قطب شاہ بخاری ، سید علی احمد شاہ بخاری ڈاکٹر نعیم شاہ بخاری ، سید غلام قطب بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کی وجہ سے ہماری جگ ہنسائی ہو رہے ہے ، ہم دعا گو ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی پی او پاکپتن کامران یوسف ملک کی ہدایت تھانہ سٹی پولیس کا سرچ آپریشن ،50 افراد سے پوچھ گھچ، متعدد لیٹر شراب برآمد۔ بتایاگیاہے کہ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی نے ایس ایچ او رانا ندیم اقبال کی قیادت میں محلہ حسن پورہ،محلہ چاہ دوہٹہ اور محلہ نوری میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 50 مشتبہ افراد سے پوچھ گھچ کی ۔ اس دوران پولیس نے خاتون کے گھر پر ریڈکرتے ہوئے 8 خواتین سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جو لڑکیوں کی خرید وفروخت کررہے تھے ۔ اسی طرح پولیس نے ایک شخص کو چیک کیا جس سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو چیک کیا جس کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب ،چالو بھٹی بر آمد کرکے قبضہ میں لے لیاہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی کا خاتون کے گھر چھاپہ ، لڑکیوں کی خرید وفروخت کیلئے مک مکا کرتے ہوئے 12 افراد گرفتار۔بتایاگیاہے کہ محلہ ظفر آباد میں پولیس تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر حفیظاں بی بی کی رہائشی گاہ پر ریڈ کیا جہاں پر حفیظاں بی بی وغیرہ 12 افراد لڑکیوں کی خرید و فروخت کیلئے مک مکا کررہے تھے جن کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔