پاکپتن کی خبریں 4/4/2017

Dpo Pakpattan

Dpo Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ نے دین اسلام کی اشاعت میں تلوار کی جگہ اخلاق کااستعمال کر کے لوگوں کو دین اسلام میں داخل کیا، برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی اشاعت میں اولیاء نے اہم کردار ادا کیا، اولیاء اللہ کے اخلاق سے لوگ متاثر ہو کر دین اسلام میں داخل ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت خواجہ سید معین الدین حسن اجمیری کے 805 ویں سالانہ عرس مبارک کی سب سے تقریب چھٹی شریف کے ختم پاک سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع دیوان عظمت چشتی، محمد محسن فریدی، مفتی محمد زاہد اسدی، سید حسن رضا گیلانی، حاجی محمد وسیم ، پیر عبدالظاہر چشتی سمیت ملک بھر سے درگاہوں کے سجادگان،مشائخ عظام ،زائرین ،شہریوں اور عقیدت مندوں کی بہت بڑ ی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے میرے اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دے اور شرپسندوں کے شر سے محفوظ رکھ(آمین)۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جا رہا ہے ، نیشنل ایکشن پلان آخری شرپسند کے خاتمہ تک جاری رہے گا، پاکپتن پولیس کی شرپسندوں کیخلاف موثر کاروائی کے نتیجہ سے پاکپتن میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکپتن پولیس نے گزشتہ ماہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے 1 کلو 95 گرام ہیرون، 36 کلو 799 گرام چرس، 200 گرام افیون، 1967 لیٹر شراب، 13 چالو بھٹیاںبرآمد کیں، پولیس نے 727 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں A کیٹیگری کے 95 جبکہ Bکیٹیگری کے 632 ہیں، پاکپتن پولیس نے شرپسندوں کے قبضہ سے 32 عدد بندوقیں، 139 پسٹل، 45 کاربین، 2 خنجر، 793 گولیاں ،32 ریوالور بر آمد کیں،پولیس نے ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتیں کرنے والے تین گینگ گرفتار کر لیے ہیں ۔ کامران یوسف ملک نے کہا کہ شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر ضلع پاکپتن کو امن کو گہوارہ بنائیں گے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ )پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ نے اپنے اخباری بیان میں بتایا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم 89ویں سالانہ کانفرنس اور یوم تاسیس 9اپریل بروز اتوار بہاولپور منعقد ہورہی ہے ۔کانفرنس میں حسب معمول چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سوشل ورکرز شرکت کریں گے۔۔۔۔۔
4-4-17