پاکپتن کی خبریں 26/3/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صحت مند جسم صحت مند معاشرہ کی بنیاد ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلباء و طالبات کی بہتر ین تربیت ممکن ہے جدید دنیا کی دوڑ میں ایک ترقی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنے طلباء و طالبات کو کھیلوں کی طرف راغب رکھنے میں اپنا بنیادی فرض ادا کرنا ہے اس سے بچوں کی جسمانی نشوونما کے ساتھ دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار دی یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس کے پریذیڈنٹ پیر الطاف حسین چشتی نے یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوان کیا۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بچے ہمار ا مستقبل ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مختلف کھیلوں میں دلچسپی پیدا کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارا معاشرہ بہترین طلباء اور بہترین کھلاڑی پیدا کرسکے۔اس موقع پر پیر الطاف حسین چشتی نے نے جیتنے والی ٹیمز کو مبارک باد دی اور انعامات تقسیم کیے جیتنے والی ٹیمز کرکٹ بوائز میں بی ایس میتھ، گرلز میں ایم سی ایس، بیڈمنٹن بوائز اور گرلز میں بی ایس سی ایس اور والی بال میں ایم ایس سی میتھ شامل ہیں۔
۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) Oلیول کے انٹر نیشنل مقابلہ جات میںضلع پاکپتن کی طالبات نے میدان مار لیا۔بتایاگیاہے کہ پریمئر پبلک ہائی سکول پاکپتن کے طلباء عائزہ نعمان اورر احمین نعمان نے انٹر نیشنل کینگرولینگوئج اور انٹر نیشنل بیراز انفارمیٹکس کے مقابلہ جات میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے ، پری ایکولیئر سطح کے چار طلبہ و طالبات نے برونز میڈل جبکہ کیڈٹ سطح کے تین طلباء نے سلور میڈلز جیت لیے ہیں۔عرفہ نعمان تنویر نے IKLC اور IBIC کے دونوں مقابلوں میں شاندار کاکردگی کے باعث 2 میڈلز ،1 برونز اور ایک سلور میڈل اپنے نام کرلیا ۔اس موقع پر پریمئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل محمد نعمان تنویر نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کینگرو لینگوئج اور انٹر نیشل بیراز انفارمیٹکس کے مقابلو ں کا انعقاد پوری دنیا کے اداروں میں ایک روز کیلئے ہوتا ہے ، پاکستان میں بین الاقوامی زبان دانی کے تحریری وزبانی اور عالمی معلومات عامہ کے ان مقابلہ جات کا انعقاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کرواتی ہے۔۔۔۔
۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے یو سی چیئر مین شفقت یٰسین موہل نے کہاہے کہ شریف خاندان کی کرپشن نے پاکستان کو مقروض بنا دیا ہے ، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکی ہے، (ن) لیگ نے پاکستان کی عوام کو مہنگائی کے سوائے کچھ نہیں دیا ، آج پاکستان کا روشن مستقبل پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے ، کرپشن کے باعث آج کسی بھی سرکاری ادارے سے رشوت کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہو چکا ہے ، غریب عوام مہنگائی کے باعث خودکشی کرنے پر مجبو ر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پاکستان پر اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے جہاں پر وہ اپنے خاندانی وزاء کے ہمراہ عیش،آرام اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ملک سے مہنگائی ،کرپشن ،قانونیت کا خاتمہ اورملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت قائم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔۔۔۔