پاکپتن کی خبریں 15/5/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھو نے کہا ہے محکمہ فوڈ کے مراکز خرید گندم پر آنیوالے کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جا رہا ہے، مراکز خرید گندم پر کسانوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے،موسم کی شدت سے بچائو کے لیے شامیانے لگادیئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قسور مبارک بٹ ہمراہ محکمہ فوڈ کے اڈہ رنگ شاہ پر قائم فوڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر قسور مبارک بٹ نے کہاہے کہ محکمہ فوڈ کے مراکز خرید گندم پر آنے والے کسانوں کے ساتھ محکمہ فوڈ کے اہلکار اخلاق کے ساتھ پیش آرہے ہیں، مراکز خرید گندم پر آڑھتیوں کا داخلہ روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ سے مراکز خرید گندم کا معائنہ کیاجارہا ہے ،عدالت کی طرف سے حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد آڑھتیوں کی ترسیل دو دن بعد دوبارہ بحال کرد ی گئی ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ضلعی نائب صدرعاطل محمود منے خان نے کہاہے کہ “سی پیک” منصوبہ پاکستا ن مخالف قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے، یہ منصو بہ مکمل ہوتے ہی ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا،ملکی ترقی کے راہ میں رکائوٹیںحائل کرنے والے منہ چھپا رہے ہیں، پاکستان کسی صورت دھرنو ں کی سیاست کا متحمل نہیں ، الزام لگانے والوں کو سوائے ناکامیوں کو کچھ نہیں ملے گا، مسلم لیگ(ن ) کی حکومت ملک کی ترقی ،خوشحالی اور امن امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں محمدنواز شریف عوام خدمت کی بدولت عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں، الزام لگانے والوںکو پاکستان کی عوام بری طرح مسترد کرچکی ہے، میاں محمدنواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے صوبے کا حال تو دیکھیں۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
پاکپتن(بیورورپورٹ )زمین کے تنازعہ کی رنجش پر بھائی کی چھوٹے بھائیوں پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق،دوسرا شدید زخمی۔بتایاگیاہے کہ اڈہ رنگ شاہ کے رہائشی اختر جوئیہ نے بوریوالہ میں ہوٹل پر کام کرنیوالے اپنے چھوٹے بھائیوں کو بلایا زمین کے تنازعہ پر تینوں بھائیوں کی آپس میں تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر بڑے بھائی اختر نے اپنے بھائیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر 32 سالہ عاشق جوئیہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی اسد جوئیہ شدید زخمی ہوگیا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال ریفرکردیا گیاہے۔۔۔۔۔