فلسطین کو ریاست تسلیم کیا جائے، یونانی پارلیمنٹ کا حکومت سے مطالبہ

Greek Parliament

Greek Parliament

ایتھنز (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے تمام اراکین نے اُس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جس میں حکومت سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یونانی پارلیمنٹ کے صدر نکوس وُوٹسِس کے مطابق یہ قرارداد حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جن سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل سہل ہو سکے۔

خطے میں امن مذاکرات کا سلسلہ بحال ہو سکے۔ اِس قرارداد پر عمل کرنا لازمی نہیں بلکہ حکومت اپنی پالیسی کو جاری رکھ سکتی ہے۔