فلسطینی صدر محمود عباس کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

Muhammad Abbas and Salman bin Abdul Aziz

Muhammad Abbas and Salman bin Abdul Aziz

جدہ (جیوڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فلسطینی نصب العین اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے بارے میں سعودی عرب نے غیر متزلزل اور مضبوط مؤقف اختیار کررکھا ہے۔ جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

انھوں نے یہ بات جدہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں فلسطینی علاقوں کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر نے سعودی فرمانروا کو یادگاری تحفہ بھی دیا۔