فلسطین کے صدر محمود عباس کی ترکی میں مصروفیات

 Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

انقرہ (جیوڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لے آئے ہیں۔ انقرہ پہنچنے پر انھوں نے سب سے پہلے مزار اتاترک پر حاضری دی اور خصوصی رجسٹر پر یہ تحریر قلمبند کی۔

” میں اس عظیم ملک کے عوام اور نئی اور پرانی حکومتوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور جمہوریہ ترکی کے قیام کے دوران عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک نے جو خدمات ادا کی ہیں اور ان کے کردار کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ فلسطینی عوام اتاترک کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں اور صدر ایردوان کی زیر قیادت حکومت ترکی اور ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔”

صدر عباس نے مزار اتاترک پر حاضری دینے کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قارامان کیساتھ ملاقات کی اور 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران قومی اسمبلی پر پھینکے جانے والے بموں کی تباہ کاریوں کے مقام کا دورہ کیا۔

مہمان صدر شام کو صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔