فلسطینی سرنگوں کی تلاش میں اسرائیلی فوج بلڈوزروں کے ہمراہ عزہ میں داخل

Israeli Army Bulldozers

Israeli Army Bulldozers

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اپنے دفاع کیلئے کھودی گئی سرنگوں کی تلاش میں غزہ کی پٹی میں داخل ہو گئی۔

دوسری طرف فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاریکردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں چھ فلسطینیوں نے صہیونی جیلروں کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

ادھر صہیونی فوج کی فلسطینی کو سر میں گولی مار کر زخمی کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر اسرائیل آرمی چیف گادینے فوجیوں کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا اقدار کا خیال رکھا جائے۔

ادھر فلسطینیوں نے یوم زمین منایا جبکہ اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔