پاناما لیکس: وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Captain Retired Safdar

Captain Retired Safdar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ایک اور اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے، وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے کارکنان کی آمد، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں آج پھر ہو رہا ہے، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے مریم نواز کے زیرکفالت ہونے اور اثاثوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی، کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنان جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئے، جس کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف ، ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔