لاڑ اویرنیس فورم بدین (لیف) کی جانب سے انٹراایکٹیو کانفرنس منعقد کی گئی

بدین (عمران عباس) لاڑ اویرنیس فورم بدین (لیف) کی جانب سے بدین کے ایک مقامی ھال میں انٹراایکٹیو کانفرنس منعقد کی گئی،جس میں بدین شہر کے سیاسی و سماجی، اور تاجر برادری کے لوگوں نے شرکت کی، کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے لیف کے صدر نواز کھٹی، پروجیکٹ کو آرڈینیٹر رام کولہی، طفیل چانڈیو، عبدالقادر چانڈیو، غلام مصطفی جمالی، خادم تالپر، عبداللہ ترک، رابعہ کنول اور دیگر نے کہا کہ جمہوریت کا نعرا صحیح معنیٰ میں تبی کارآمد ہے جب اختیارات کا بٹوارا نچلی سطح تک منتقل ہو

انہوں نے کہا ہمارا نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے جو بیروگاری اور دیگر سماجی برایوں میں جکڑا ہوا ہے اس کا بنیادی سبب یہی ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے ہم سے دور ہیں اس لے وہ نوجوانوں کے لیئے ایسی کوئی پالیسی نہیں بناسکتے جس سے ہمارے نواجوانوں کو فائدہ پہنچے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام آنے سے علاقے میں ترقیاتی کام ہونگے، ووٹر اپنے نمائندوں سے میل جول رکھ سکیں گے،کانفرنس میں عورتوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سب کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سندھ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق 20ستمبر 2015کو بلدیاتی الیکشن کروائے۔۔

Badin  News

Badin News