پاناما کیس میں چپ رہنے کیلئے دس ارب روپے کی آفر کی گئی: عمران خان کا دعویٰ

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جن اداروں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ سب حکمرانوں کے ماتحت ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاناما کے معاملے میں انہیں چپ کرنے پر 10 ارب آفر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اتنی آفر کی جا سکتی ہے تو باقیوں کو کتنی کی گئی ہو گی؟

تاہم، وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کے دعوے کو باطل قرار دے دیا ہے۔ جب کہ طلال چودھری نے عمران خان کو سیاست کی میرا قرار دے دیا ہے۔

ادھر، مصدق ملک نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آفر دینے والے کا نام بتائیں۔

دریں اثناء، تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی رابطہ عوام مہم کی تیاری کر لی ہے۔ عمران خان نے احتجاجی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان 28 اپریل کو اسلام آباد کے جلسے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی 30 اپریل کو کراچی میں بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ کراچی کے بعد عمران خان 5 مئی کو نوشہرہ میں جلسہ کریں گے۔ 12 مئی کو ایبٹ آباد اور 26 مئی کو کوئٹہ میں جلسہ کیا جائے گا۔