پانامہ کیس: چیف جسٹس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ کا ہنگامہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ بھی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل خان کو تین رکنی بنچ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کیلئے خصوصی بنچ کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں آئی ایس آئی، ایم آئی سمیت تمام اداروں نے سپریم کورٹ کو نام بھجوا دئیے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق، جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے خصوصی بنچ کو آگاہ کرے گی۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے بیس اپریل کو اکثریتی فیصلے میں پانامہ کیس پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔