پاناما کیس فیصلہ کرے گا کرپشن کا خاتمہ ہو گا کہ نہیں : سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں پاناما کیس سے ملک کا مستقبل جڑا ہے ، یہ کیس فیصلہ کرے گا ملک سے کرپشن ختم ہو گی یا نہیں۔

شیخ رشید نے کہا انہیں کرپشن کا تابوت نکلتا ہوا نظرآ رہا ہے۔ تحریک انصاف کہتی ہے ن لیگ کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں قانون پر عملداری بڑے لوگوں کی سزا سے مشروط ہے ، شیخ رشید کا پاناما میں شریف خاندان کے موقف پر دلچسپ تبصرہ۔

سپریم کورٹ کے باہر سراج الحق نے کہا کہ پاناما ان کا ذاتی مسئلہ نہیں ، چاہتے ہیں کرپشن کرنے والے بڑے بھی قانون کے شکنجے میں آئیں ۔ پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا انصاف کو طاقت سے دبانا قبول نہیں۔

شیخ رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا لگتا ہے ہاکی کھیلی جا رہی ہے ۔ آٹھ گھنٹے آٹھ دن بعد بھی مخدوم صاحب منی ٹریل نہیں بتا پائے ۔ اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے تحفے تو مغلیہ دور میں بھی نہیں دیئے گئے جتنے شریف خاندان نے ایک دوسرے کو دئیے۔