پاناما کیس فیصلہ کن موڑ پر آ گیا : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس فیصلہ کن موڑ پر آگیا ہے اور جلد ملک کو کرپشن سے نجات مل جائے گی۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے محسن وزیر اعظم کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر انہیں دلی افسوس ہے ، دہشتگرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اگر کراچی کی طرح لاہور میں بھی آپریشن کیا جاتا تو آج ملک میں امن و امان کی صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا دوبارہ شروع ہونا قابل افسوس ہے اور ہمیں دہشتگردوں کو پوری طاقت سے کچلنا ہوگا۔