پاناما کیس : وزیراعظم کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست دائر کر دی گئی ہے جسے عدالت کی جانب سے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست کی مںظوری کے بعد وزیر اعظم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ان کے تحریری دلائل تیار ہیں جس پر جسٹس آصف سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان پہلے اپنے دلائل مکمل کر لیں اس کے بعد انہیں دلائل دینے کا موقع دیا جائے گا۔