پاناما کیس، حسین نواز کی طرف سے ایک اور قطری خط سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کیس کی سماعت جاری ہے آج سماعت کے دوران حسین نواز کی طرف سے ایک اور قطری خط سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خط کے مطابق شہزاد حمد بن جاسم کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ میرے خط پر متعدد سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ان سوالوں کے جواب میں اپنا مؤقف پیش کر رہا ہوں۔

خط کے متن کے مطابق قطری شہزادے نے لکھا ہے کہ میاں شریف کے میرے والد سے قریبی مراسم تھے۔ میاں محمد شریف نے 1980 میں بارہ ملین درہم کی سرمایہ کاری کی۔

یہ سرمایہ کاری نقد کی شکل میں تھی۔ 2005ء میں اسی لاکھ ڈالر کی رقم شریف خاندان کو واجب الادا تھی۔ میاں شریف کی خواہش پر رقم کی سیٹلمنٹ کے سلسلے میں آف شور کمپنیوں کے بیئرر سرٹیفکیٹ حسین نواز کے نمائندے کو دیئے گئے۔