پاناما کا ہنگامہ: دو روز کے وقفے کے بعد سپریم کورٹ آج پھر سماعت کرے گا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج پھر پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریگا۔ جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست پر دلائل جاری رکھیں گے۔

گزشتہ سماعت پر جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر میں وزیر اعظم نے لندن فلیٹس کی 1993ء سے ملکیت کا اعتراف کیا مگر کاغذات نامزدگی میں لندن فلیٹس کا ذکر نہیں کیا گیا یوں وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔