پناما لیکس کے الزامات سراسر غلط ہیں۔ چوہدری عبدالرئوف گجر

Panama Leaks

Panama Leaks

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پناما لیکس کے الزامات سراسر غلط ہیں اور سوچی سمجھی سازش کے تحت میاں برادران اور ان کے خاندان کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل تھلجنڈی چوہدری عبدالرئوف گجر نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک کے خیر خواہ ہیں اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ ہیں۔ ان پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی کی جا رہی ہے۔ جو کہ کسی طور بھی صحیح نہیں۔

انہوں نے پناما لیکس کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام میاں برادران کے ساتھ ہیں۔