پاناما لیکس کے بعد ہلچل، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تحقیقات شروع کر دیں

Securities Exchange Commission

Securities Exchange Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کا ہنگامہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان حرکت میں آ گیا۔ کمیشن میں رجسٹرڈ 192 کمپنیوں کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا انکشاف۔

ابتدائی طور پر مختلف کمپنیوں سے جڑے 18 افراد کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایس ای سی پی کے فارم 29 کے تحت کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر غیر ملکی سرمایہ کاری سے آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔ ان 192 رجسٹرڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

تحقیقات کے ذریعے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مالکان کا سراغ بھی لگایا جائے گا۔ پتا چلایا جائے گا کہ کیا مقامی کمپنیوں نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے پہلے بیرون ملک سرمایہ کاری تو نہیں کی۔