پاناما لیکس پر فیصلہ ہو کر رہے گا، چوہدری شجاعت

 Chaudhry Shujaat Hussain

Chaudhry Shujaat Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر فیصلہ ہو کر رہے گا، حکومت کوئی بھی ہو، عوام کوساتھ لے کر چلے گی تو کامیاب ہو گی۔

مسلم لیگ ہاؤس لاہورمیں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےلیے سڑکوں پرآنے کی کوئی وجہ ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی اقلیت کا لفظ استعمال نہیں کیا، سب پاکستانی ہیں، پاناما لیکس کے بارے میں کچھ بھی کہیں فیصلہ ہو کر رہے گا۔