پاناما لیکس : جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام تیز کر دیا

Joint Investigation Team

Joint Investigation Team

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں دستاویزات جمع کرنے کا کام مزید تیز کر دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی تمام شواہد حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کو بھی خط لکھے گی تاکہ کیس سے متعلقہ تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ وزیر اعظم کے بچوں کے مالی گوشواروں کی تفصیلات فراہم کرے۔