پاناما لیکس انکشافات کے بعد وزیراعظم کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس اسکینڈل کے بعد محمود تقوی کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وزیراعظم کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے.

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، ریٹائر جج کے بجائے نیب سے تحقیقات کرائی جائیں ۔