پانامہ لیکس، لندن سیاسی سرگرمیوں کا مرکز، نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات متوقع

Nawaz and Zardari

Nawaz and Zardari

لاہور (جیوڈیسک) لندن سیاسی سرگرمیوں کا نیا مرکز بننے جا رہا ہے۔ اسے اتفاق کہیے یا سیاسی جوڑ توڑ کی حکمت عملی، ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آئندہ دنوں میں لندن میں موجود ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف بدھ 13 اپریل کو طبی معائنے کے لئے لندن پہنچیں گے جبکہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مشترکہ دوستوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم کے بعد کپتان بھی لندن پہنچ جائیں گے نہ صرف عمران خان بلکہ وزیر داخلہ چودھری نثار بھی آئندہ دنوں برطانیہ میں ہوں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان جمعرات 14 اپریل کو لندن پہنچیں گے۔ جہاں وہ پاناما لیکس پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔