پانامہ لیکس: اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن نے ٹیکس تفصیلات جاری کر دیں

 Obama and Joe Biden

Obama and Joe Biden

واشنگٹن (جیوڈیسک) وکی لیکس کے بعد پاناما پیپرز لیکس نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، ٹیکس چوری کے انکشافات کے بعد امریکی صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیکس تفصیلات جاری کر دیں۔

ٹیکس چوری کے انکشافات کے بعد امریکی صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیکس تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وائٹ ہاس کے ترجمان کے مطابق 2015میں امریکہ کے صدر باراک اوباما نے 4 لاکھ 36ہزار 65ڈالر کی آمدنی پر 81 ہزار 472 ڈالر وفاقی ٹیکس ادا کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ باراک اوباما نے اپنی آمدنی میں سے نہ صرف وفاقی ٹیکس ادا کیا بلکہ 64 ہزار66 ڈالر فلاحی اداروں کو چندہ بھی دیا۔ ماسکو میں صدارتی آفس کریملن نے روسی صدر پیوٹن کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیئے ہیں، جس کے مطابق روسی صدر کی گزشتہ سال کے دوران آمدنی 1لاکھ 33ہزار 662 ڈالر رہی۔

صدر پیوٹن کے اثاثوں میں اراضی ، اپارٹمنٹس اور 2نایاب گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ روس کے حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دمتری میدودیف کی آمدنی میں پچھلے برس کے مقابلے میں9 فیصد اضافہ ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیوٹن اور وزیراعظم میدودیف کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔