پاناما لیکس : اپوزیشن کی جانب سے بااختیار کمیشن کے قیام کا مطالبہ

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس پر اپوزیشن نے حکومت پر دباؤ بڑھا دیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر بااختیار کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ایسا کمیشن بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاناما لیکس کا ذکر ہوتا رہا ۔ اپوزیشن ارکان نے بااختیار اور متفقہ کمیشن بنانے پر زور دیا۔

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے جس کی معاونت فرانزک آڈٹ کا تجربہ رکھنے والی انٹرنیشنل فرم کرے۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جس پر حکومتی ارکان نونو کہتے رہے۔ ایم کیو ایم کے آصف حسنین بولے پہلی بار سن رہے ہیں جس پر الزام ہے وہی کمیشن بنا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کو فیصلے کا اختیار ہونا چاہیئے۔

سپیکر نے اظہار خیال کے لیے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور شیریں مزاری کا نام پکارا تو دونوں ایوان میں نہیں تھے۔