پانامہ لیکس‘ وزیراعظم مستعفی ہوں یا نئے انتخابات کا اعلان کریں: محمود الرشید

Mehmood ur Rasheed

Mehmood ur Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم مستعفی ہوں یا نئے انتخابات کا اعلان کریں، پا نامہ لیکس اپنا رنگ ضرور لائے گی، حکومتی کرپشن پر خاموش رہیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے دھرنا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کرپشن لیگ بن چکی ہے، لوٹی دولت چھپانے کیلئے وزیر مشیر الزام تراشی پر اتر آئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمودالرشید نے کہا قوم کا عمران خان پر اعتماد ہے سازشیں نا کام ہونگی، بنی گا لہ اجلاس سے متعلقہ سوال پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف 24اپریل کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریگی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں ابھی تو صرف ٹریلر چلا ہے فلم ابھی باقی ہے، جلد ہی کرپشن کے ثبوتوں کے ڈھیر سامنے آنے والے ہیں لیک، حیران کن بات یہ ہے کہ نواز لیگ وزیر اعظم اور اُن کے فیملی ممبران پر عائد ہونے والے الزامات سے زیادہ تحریک انصاف اور عمران خان کے بارے میں پریشان دکھائی دیتی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور کے صدارتی امید وار ولید اقبال نے کہاہے کہ (ن) لیگ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔