پاناما لیکس کا ہنگامہ پھر شروع، ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

 Panama Leaks

Panama Leaks

لاہور (جیوڈیسک) آج سے پھر پاناما لیکس کا شور شروع ہو رہا ہے۔ پھر حکومت اور اپوزیشن کے زور کا جوڑ پڑے گا۔ پاناما لیکس پر ٹی او آرز کی تیاری کے لئے ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ آج ہو گی۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے نمائندے شریک ہونگے۔

سپیکر قومی اسمبلی سیاسی گرما گرمی میں قدرے کمی لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ سپیکر نے آج اپنے آفس میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ ایم کیو ایم، اے این پی، جماعت اسلامی کے ارکان ملنے پر راضی ہیں لیکن عمران خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دریں اثناء، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اعلان کیا ہے کہ اعتزاز احسن اور ایاز صادق کی ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔