پانامہ لیکس ہنگامہ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آج ہو گا

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ سیلم مانڈوی والا کہتے ہیں معاملے کی تحقیقات اداروں کا کام ہے لیکن سرکاری ادارے حکومت کے خلاف چھان بین نہیں کر سکتے۔

اس مقصد کیلئے عالمی فارنزک ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے کہا غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھجوانا جرم ہے۔ ٹیکس گوشواروں میں بھی بیرون ملک جائیداد نہیں چھپائی جا سکتی۔

اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست نہیں کر رہی۔ سیاست کیلئے اور بھی بہت سے ایشوز ہیں جنہیں وقت آنے پر اٹھایا جائے گا۔