پاناما کے بعد نواز شریف کو بچانے کیلئے قطریوں کے خط آرہے ہیں : شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے جتنے خط قطریوں نے لکھے اتنے تو شہزادہ سلیم نے انارکلی کو بھی نہیں لکھے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطر میں پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے جو ایل این جی معاہدے اور جعلی دستاویزات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما سکینڈل کے بعد نواز شریف کو بچانے کیلئے قطریوں کے لمبے لمبے خط آ رہے ہیں ، ایسے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے۔

سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مبارک ہو نواز شریف صاحب آپ کی تمام خرید و فرخت کے پیچھے قطری چہرہ نظر آ رہا ہے ، ایل این جی کا معاہد جس کی کی قیمتوں کی بھنک نہیں دیتے یہ سب قطری مسئلہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں قطر میں پاکستان کا سفیر کون ہے ، وہ دفتر خارجہ کا یا سول سروسز کا ملازم نہیں بلکہ نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے ، قطرمیں پاکستانی سفیر کو صرف ایل این جی کے معاہدے کرنے کیلئے اور جعلی دستاویرات بنانے کیلئے بھیجا گیا۔