پنجگور: کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار، اسلحہ برآمد

Arrested

Arrested

پنجگور (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر پنجگور کے علاقے گور مکان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنیظیم کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 ایس ایم جیز، 3 رائفلز اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کر لئے ہیں۔

گرفتار ہونے والا کمانڈر اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث تھا، جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔