ویلج کونسل پانڑ، خواجہ آباد، شریف آباد روڈ کی تعمیر کیلئے چندہ مہم دوسری روز بھی جاری رہا

Swat

Swat

سوات : ویلج کونسل پانڑ، حاجی بابا، خواجہ آباد، شریف آباد روڈ کی تعمیر کیلئے چندہ مہم دوسری روز بھی جاری رہا، علاقے کے لوگوںکے علاوہ پارٹیو ںکے رہنما ئوں نے بھی شرکت کی، چندہ مہم برائے روڈ تعمیر میں عوام نے چند ہ اکٹھا کیا ،تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل پانڑ ، خواجہ آباد ، شریف آباد اور لیبر کالونی کی مقا می حکومت کے نما ئندوں کے تعائون سے روڈ کی تعمیر کیلئے چندہ مہم شروع ہوئی ہے جو گزشتہ روز بھی جاری رہی ،علاقے کے لوگ چندہ میں بھر پور شرکت کررہے ہیں، ویلج کونسل کے چیئرمین اقبال رحمان نے کہا کہ 15 ستمبر کوعوام نے روڑ کی تعمیر کیلئے 940720 ہزارروپے تعاؤن کیا ہے اور یہ مہم جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کابینہ اپنی مددآپ کے تحت یہ مہم چلا رہی ہے جس میں یہا ں کے عوام ہمارا سا تھ دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہاکہ کیمپ میں مختلف پارٹیوںسے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کر کے ہماری داد رسی کی جس میں اے این پی کے واجد علی خان ، پی ایم ایل این کے صادق عزیز،قومی وطن پارٹی کے فضل رحمن نونو ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے خالد محموداورحاجی زیورخان شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم تحصیل ناظم اکرام خان کی انتہائی مشکور ہیں کہ وہ ہمارے کیمپ آکر ہمارے ساتھ بیٹھ گئے ، انہوں نے کہا کہ اکرام کا کہنا تھا کہ ہمارے دفتر کے دروازے اپ کیلئے ہر وقت کھلے ہے ہر وقت اپ آسکتے ہیں ، انہوں نے کہ ہم سے جتنا ہوسکے۔

اس روڈ کی تعمیر کیلئے کوشش کرونگا کہ جلد از جلد یہ تعمیر ہوسکے ، اس موقع پر اکرام خان اپنے جیب 5000 نقد روپے کا چندہ دیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالو ں یہ روڈ انتہا ئی خستہ حا لی کا شکار ہے کئی بار اس کے خلاف مظا ہرے کئے تا ہم حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ہم روڈکی تعمیر کے لئے چندہ مہم چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں، اگر حکومت نے ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ پورا نہ کیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے اور احتجاجی مہم شروع کرکے مہم اور بھی وسیع کردیں گے ، اس موقع پر امیر زیب ، نثار احمد ، سینئر کونسلر عبدالوہاب ، شاہ جہان ، رفیق احمد ، مزدور کسان قاضی رحمن ، یوتھ کونسلر شعیب بھی موجود تھے۔