پاپا ریاض اور دیگر چوہدری رضی الحسن کی شادی کی مبارک باد پیش کرنے ان کے گھر پہنچ گے

Abu Hasan Chaudhry Marriage Congratulation

Abu Hasan Chaudhry Marriage Congratulation

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کے سیاسی وسماجی اور معروف بزنس مین چوہدری محمد رزاق گجر ڈھل بنگش کے صاحبزادے چوہدری رضی الحسن کی شادی کے بعد پیرس واپسی پر ان کے گھردوست احباب کا مبارک بادکا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

پیرس کے سیاسی وسماجی شخصیات مسلم لیگ ن فرانس کے صدرچوہدری ریاض پاپا،وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین، پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ اور راجہ یعقوب شادی کی مبارک باد پیش کرنے مٹھائیوں کے ساتھ ان کے گھر پنچ گے اورچوہدری رضی الحسن کی شادی کی سلامی اس کو پیش کی۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے آنے والے معززین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر شاندارعشائیہ کا اہتمام کیا اور آنے والے معززین کا شکریہ آدا کیا۔اس موقع پر پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق بھی موجود تھے۔