پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Papua New Guinea

Papua New Guinea

پاپوا نیو گنی (جیوڈیسک) پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاپوا نیو گنی میں ریکارڈ کئے گئے زلزلے کی شدت 7.5 تھی اور زلزلے کی گہرائی 63 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاپوانیو گنی میں بحرالکاہل کا جنوبی علاقہ تھا۔

زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور تمام لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔