پارا چنار سے را کے دو دہشتگرد گرفتار، بھارتی کرنسی، لیویز کی وردیاں برآمد

Police

Police

پارا چنار (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقہ پاراچنار سے ” را “کے دو ایجنٹ پکڑے گئے ، ملزموں سے ایک لاکھ اٹھہتر ہزار روپے بھارتی کرنسی اور لیویز کی وردیاں برآمد کر لی گئیں۔

افغانستان اور پاکستان کے لنڈا بازاروں میں فوجی لانگ بوٹ ، لیویز ، میلیشیا ، فضائیہ ، بحری اور بری فوجی کی وردیاں حتی کہ شولڈر بیجز بھی باآسانی دستیاب ہیں۔کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں پکڑے جانے والے ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی” را “کیلئے کام کرتے تھے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق ملزموں سے ایک لاکھ اٹھہتر ہزار بھارتی روپے ، لیویز کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔

یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ، افغانستان کے بازاروں سے لے کر پاکستان کے مختلف لنڈا بازاروں میں فوجی لانگ بوٹ ، لیویز ، ملیشیا ، فضائیہ ، بحری ، اور بری فوجی کی وردیاں شولڈر بیجز ، پانی کی چھاگل ، بیلٹ ، کراس بیلٹ ایمونیشن پاؤچ ، کٹیکس ، نائٹ وژن چشمے ہر چیز باآسانی دستیاب ہے۔