پارہ چنار میں ریاستی دہشتگردی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج ہوگا:آئی ایس او پاکستان

Central President Ali Mahdi

Central President Ali Mahdi

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلاس سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ،کراچی اور پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پاکستان و اسلام دشمن تکفیری عناصر کی ایک گھنائونی سازش کا حصہ ہیں جس کو روکنے میںوفاقی و صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مرکزی صدر نے کہا پاراچنار میں پرامن محب وطن پاکستانیوں پر فائرنگ کا واقعہ ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور بے گناہ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے علی مہدی کا کہنا تھا سیکورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ملک میںحالیہ دہشت گردی کے واقعات بالخصوص پارہ چنار میں ریاستی دہشت گردی سے وفاقی و صوبائی حکومت خیبر پختونخواء کے پر امن اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں اور سیکورٹی اداروں کی قلعی کھل گئی ہے۔

مرکزی صدر علی مہدی کا کہنا تھا شہداء کا مقدس خون ہر گز رائیگاں نہیںہونے دیں گے اورملک میں جاری محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ریاستی دہشتگردی کے واقعات کے خلاف آج ملک بھر میں آئی ایس او کی طرف سے یوم احتجاج منایا جائے گا اوراس موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔اجلاس میں مرکزی کابینہ و سابقین آئی ایس او نے شرکت کی۔