والدین سے محترم ہستی کی آمد

پیرس ( شاہ بانو میر) وزیراعظم میری راہ میں بے قدر ہوو کر تو دیکھ قدر کی انتہاء نہ کر دوں تو کہنا والدین جن کا احسان نہیں اتارا جا سکتا ماں وہ کہ جس نے ہمیں مشکل سے سنبھالا اور پید اکیا اور تربیت کی باپ کہ جس نے عمر بھر ہماری خاطر اپنی ذات کو قربان کر کے ہماری پرورش کی مگر ایک اور ہستی ان سے بھی بلند و ارفع روحانی ماں جس نے پیدا ہوئے اس لوتھڑے کو ذہن کی طاقت فراہم کی قابلیت اجاگر کی علم کی روشنی دی شعور بانٹا اور خُدا سے ملا دیا

الحمد للہ ہماری روحانی استاد بین القوامی نام رشد و ہدایت کی روشنی محترمہ عفت مقبول صاحبہ آج انشاءاللہ پیرس پہنچ رہی ہیں اَور تین روزہ قیام میں وہ مختلف جگہوں پر درس قرآن دے کر خواتین میں اسلام اور اسکی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں گی دور دراز علاقوں میں انشاءاللہ وہاں کی خواتین بہترین افادیت حاصل کریں گی مونتلا ژولی انشاءاللہ پہلا درس قرآن صبح 11 بجے سے بجے تک ہوگا انشاءاللہ ہم سب ٹیم ممبران استاذہ جی کے ساتھ ہوں گے پیرس کے گرد نواح میں رہنے والوں کیلئے پئیر فیئت میں جمعرات 4 سے 6 بجے تک درس قرآن ہوگا انشاءاللہ جمعۃالمبارک مسجد گارج لے گونیس میں فلاح دارین کی مسجد میں عظیم الشان خواتین کا اجتماع ہوگا

آپ سب سے پہنچنے کی درخواست ہے دین و دنیا کو سنواریں درس قرآن کے بعد انشاءاللہ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کے ساتھ ان کی خصوصی نشست رکھی گئی ہے جس میں وہ ٹیم کی خواتین کے ساتھ در مکنون کے 3 شمارے کیلئے جو الحمد اللہ نور القرآن کی ٹیم کے ساتھ مل کر بنایا جا رہا ہے اس پر ہدایات دیں گی اور اپنے قیمتی مشورے بھی اس کے بعد بروز جمعۃ المبارک ہی ان کی میٹنگ ہوگی قرآن پاک کی ٹیم کے ساتھ اور ہفتہ وارتفسیر و ترجمہ کی کلاس میں طالبات کے اصرار پت اب قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑہایا جائے گا

قرآن پاک کو بہترین تلفظ کی ادئیگی اور اصل انداز میں پڑھانے کیلئے ہمارے پاس محترمہ نوشین محمد صاحبہ جیسی استاد ہیں ‘ انشاءاللہ اس کے بعد بروز ہفتہ درانسی میں اسٹوڈنٹ سیشن سے خطاب کریں گی جہان پیرس میں ہونے والی مختلف مقامات پر قرآن پاک کی تعلیمات سے بہرہ مند ہونے والی طالبات کے ساتھ گفت و شنید کی محفل ہو گی جس میں وہ مزید بہترین انداز کیلئے رہنمائی فرامئیں گی انشاءاللہ شام کودوسرے یک ٹاون میں درس قرآن ہے انشاءاللہ اور رات کو انشاءاللہ واپسی اللہ پاک نے چاہا تو تمام محافل میں برکتوں کا علم و شعور کا خزانہ بٹے گا فیضیاب وہی ہوگا جس کو جتنی طلب ہوگی ہماری روحانی ماں کی آمد ہے اور دل شدت سے منتظر ان بیش قیمت لمحات کا جو ہمیں ان کے ساتھ گزارنے کا شرف دے گا واخرادعوانا ان الحلمد للہ وا رب العالمین

France oct 2015 Darses Flyer

France oct 2015 Darses Flyer