پیرس حملوں کے بعد امریکی مسلمانوں کو شدید نفرت اور حملوں کا سامنا

 American Muslims

American Muslims

واشنگٹن (جیوڈیسک) کونسل برائے امریکی و اسلامی تعلقات کے ترجمان ابراہیم ہوپر کا کہنا ہے کہ تصویر اب تیزی کے ساتھ تاریک ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے بھی ہماری زندگیوں میں اسلام مخالف اور دشمن جذبات کے مشاہدات ہوتے رہے ہیں لیکن میں اب کُھلے عام تشدد اور توڑ پھوڑ بھی ہونے لگی ہے۔

ابراہیم ہوپر نے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار، گورنروں اور دیگر قائدین کے پرتشدد خطابات سے مسلم دشمن جذبات میں اضافہ کی جھلک ملتی ہے۔ ہوپر نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے پیرس حملوں کے بعد امریکا کے مختلف مقامات پر مسلم دشمن واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان حملوں کے فوری بعد ایک مسجد پر فائرنگ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلوریڈا، ٹیکساس، کنٹکی، ورجینیا، ٹینیسی، اوہائیو، نیویارک اور دیگر ریاستوں سے بھی مساجد کو نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ، دھمکیوں اور دیگر جرائم کے کئی واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔