پیرس حملوں کے بعد پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری

Lahore Airports on Red Alert

Lahore Airports on Red Alert

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پیروس میں دہشت گرد حملوں کے بعد وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کےانتطامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ریڈ الرٹ کے بعد ایئرپورٹس میں داخلے کے لیے جاری تمام عارضی پاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ ایئرپورٹس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے سامان کی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔

واضح رہے فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 127 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔