یورپ میں پاکستانیوں پر گھیرا تنگ ہونے لگا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس برسلز (زاہد مصطفی اعوان ) یورپ میں پاکستانیوں پر گھیرا تنگ ہونے لگا۔بیلجیئم سے 6 پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوحراست میں لے لیا۔پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوبرسلز کے نو احی علاقے سے حراست میں لیاگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی شہری پرانی ایمبولینسوں میں موجودتھے، انسداددہشتگردی یونٹ نے یہ کارروائی (ESO)پیٹرول اسٹیشن کے قریب کی۔پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں سے بھی پو چھ گچھ کی جبکہ ایمبولینسوں کی تلاشی لی گئی۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پیرس جیسے مزید دہشت گرد حملوں کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ کل پورا دن میٹرو بند رکھی گئی ۔اور دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف ریپبلک کے مقام پر مظاہرہ کیا گیا ۔اور پھولوں کے گلدستے رکھے گئے ۔اور شمعیں روشن کی گئیں ۔

ادھر بیلجئیم میںہزاروں فوجی مختلف سڑکوں، گلیوں اور اہم مقامات پر تعینات تھے۔میٹرو ٹرین سروس، ہوٹل، کھیلوں کے میدان، شاپنگ سینٹرز بند کردیے گئے تھے جبکہ تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں اور عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا گیا۔